چوردروازے سے اقتدارمیں آنے کے خواہشمند اداروں میں تصادم چاہتے ہیں ایاز صادق
کوئی ادارہ دوسرے ادارے سے نہ لڑے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہے، اسپیکر قومی اسمبلی
LONDON:
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ چوردروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمند عناصر اداروں میں تصادم چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی اس سازش میں ناکام ہورہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ چوردروازے سے اقتدار میں آنے کے خواہشمند عناصر اداروں میں تصادم چاہتے ہیں لیکن وہ اپنی اس سازش میں ناکام ہورہے ہیں، ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ 3 سال کی حکومت بنائی جائے تاہم آئین اور قانون اس طرح کی کسی بھی حکومت بنانے کی اجازت نہیں دیتا، وہ زمانے چلے گئے جب مانگے بغیر عدلیہ 3 سال کے لیے حکومت بنانے کی اجازت دیتی تھی، اب وہ عدلیہ، وکلاء برادری اور سیاسی جماعتیں نہیں ہیں جو 3 سالہ حکومت بنانے کا سوچتی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: احتساب عدالت نے نوازشریف کی ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی
ایاز صادق نے کہا کہ عدلیہ اور فوج کو کسی نے گالی دی نہ ہی تضحیک کی، ہم سب پر ریاستی اداروں کا احترام لازم ہے، کوئی ادارہ دوسرے ادارے سے نہ لڑے اور اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہے یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ریاستی اداروں کو لڑانے کی دشمن کی خواہش کو پورا نہ ہونے دیں کیونکہ اداروں کے ٹکراو سے کسی سیاسی جماعت کا نہیں ملک کا نقصان ہوگا۔ سابق وزیراعظم کی وطن واپسی کے سوال پر ایاز صادق نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ علیل ہیں ان کی کیموتھراپی ہورہی ہے جیسے ہی کلثوم نواز کی طبعیت بہتر ہوگی نوازشریف وطن لوٹ آئیں گے۔