کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں نوازشریف

ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف


ویب ڈیسک October 19, 2017
ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے، سابق وزیراعظم نوازشریف فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز میں فردجرم عائد کیے جانے پر نوازشریف نے اپنے نمائندے ظافر خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

نوازشریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جارہا ہے،چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر پر فردجرم عائد کی ہے۔ نوازشریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17سی کےتحت ملزم کی غیرحاضری کےباوجودفردجرم عائدہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |