دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں دفترخارجہ

پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکےملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا، نفیس زکریا


ویب ڈیسک October 19, 2017
پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکےملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا، نفیس زکریا : فوٹو : فائل

ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کرکے ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ہے دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہے گزشتہ چند روز میں درجنوں نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا اور سیاسی رہنماؤں کو گرفتار اور نظربند کیا جارہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی مقابلے، ماورائے عدالت قتل عام اور اجتماعی قبروں کی دریافت ہوچکی ہے بھارت ان سب پہلوؤں سے نظر ہٹانے کے لئے ائن آف کنٹرول پر دراندازی اور پھر پاکستان پر الزامات عائد کرنا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے نظر ہٹانے کے لئے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی اور ملک سے دہشت گردی کا صفایا کردیا ،دہشت گردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں، بازیاب کینیڈین جوڑے کو بھی افغانستان میں ہی اغوا کیا گیا تھا۔

نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ عمان میں 4 فریقی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی، انہوں نے قیام امن سے متعلق بہترین مؤقف پیش کیا۔ اس کے علاوہ امریکی حکام سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر بھی ملاقاتیں ہوئیں جس کے نتیجے میں امریکی وفد نے حال میں ہی پاکستان کو دورہ کیا اور امریکا سے تعلقات میں بھی بہتری آئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں یہ کامیابی دفترخارجہ کے اقوام متحدہ کے افسران، سیکرٹری خارجہ کی حکمت عملی اور بیرون ملک تعینات پاکستانی سفرا کی کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں