حیدرآباد ٹیسٹ اسٹیڈیم کی سیکیورٹی فوج کے سپرد

5 پلاٹونز اور 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، اہم مقامات پر خفیہ کیمرے نصب


Sports Desk March 01, 2013
5 پلاٹونز اور 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، اہم مقامات پر خفیہ کیمرے نصب۔ فوٹو: فائل

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان حیدرآباد ٹیسٹ کے موقع پر راجیو گاندھی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی فوج کے سپرد کردی گئی۔

5 پلاٹونز اور 2 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، دونوں ٹیموں نے سخت سیکیورٹی میں پریکٹس کی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ ہفتے سے حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے، اسی شہر میں گذشتہ ہفتے ہونے والے دو بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہوگئے تھے۔



کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی ایکسپرٹ فرینک ڈیمیسی بھی حیدرآباد میں ہی موجود اور وہ سیکیورٹی انتظامات سے کافی مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ مرکزی و اسٹیٹ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانے پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مسلح افواج کی پانچ پلاٹونز اور 2 ہزار پولیس اہلکار میچ کے پانچوں روز اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات ہوںگے، تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخل ہونے سے قبل جامع تلاشی کے عمل سے گزرنا ہوگا۔ پلیئرزکے ہوٹل سے اسٹیڈیم آمد ورفت کے راستوں پر بھی اہلکار تعینات جبکہ کئی مقامات پر خفیہ کیمرے بھی نصب کردیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں