بورڈ کا قومی ون ڈے میں غیر ملکی پلیئرز کی شرکت کا خیرمقدم

انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی، ابھی کوئی درخواست نہیں ملی، ترجمان


Sports Reporter March 01, 2013
انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد ملے گی، ابھی کوئی درخواست نہیں ملی، ترجمان فوٹو: فائل

پی سی بی نے قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے امکان کا خیر مقدم کیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان ندیم سرور نے کہا کہ سری لنکا کے مرلی دھرن اور جے سوریا کے علاوہ دیگر ممالک کے کرکٹرز کو بھی پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا جائیگا اور اس سے ملک میں انٹر نیشنل کرکٹ کی راہیں کھولنے کیلیے پی سی بی کی کوششوں کو تقویت ملے گی،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ بورڈ کو قومی ون ڈے ٹورنامنٹ میں غیر ملکی کر کٹرز کو شرکت کی اجاذت دینے کیلیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔



اگر ایسی کوئی درخواست سامنے آئی تو اس پر ضابطے کے مطابق غور ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز سوئی نادرن گیس کمپنی کے کوچ اور سابق کرکٹر باسط علی نے دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا کے سابق کپتان جے سوریا اور مرلی دھرن پاکستان آکر ان کی ٹیم کی جانب سے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنا چاہتے ہیں جوکہ 5 مارچ سے ملک کے مختلف وینیوز پر شروع ہورہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں