مفتی عبدالقوی 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک October 19, 2017
جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی کوتھانے منتقل کردیا گیا ہے، فوٹو : فائل

مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس میں شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویزخان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس نے مفتی عبدالقوی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مفتی عبدالقوی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی جس پر مفتی عبدالقوی نے گرفتاری دینے کے بجائے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی تھی تاہم پولیس نے انہیں جھنگ جاتے ہوئے راستے سے گرفتارکرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |