اعصام الحق کا اسٹاک ہوم اوپن ٹینس میں فاتحانہ آغاز
مینزڈبلز کے پہلے میچ میں کامیابی نے اعصام الحق کو ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا
اسٹاک ہوم میں منعقدہ ایونٹ میں سیکنڈ سیڈ اعصام الحق نے اپنے ڈچ پارٹنر جین جولین روجرز کے ساتھ امریکہ کے نکولس مونرو اور آسٹریلیا کے جون پیٹرک اسمتھ کو مات دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ ان کی فتح کا سکور 6-0 اور 6-7(7-4) رہا۔ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ اطالوی جوڑی فابیو فوگینی اور سیمونے بولیلی سے ہو گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: اعصام الحق نے دوبارہ روجرز کے ساتھ جوڑی بنالی
واضح رہے کہ رواں برس اعصام الحق 5 ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، انہوں نے فتوحات کا سلسلہ آکلینڈ اوپن سے شروع کیا، جہاں پر مارسین میٹکووسکی ان کی کامیابی کے حصہ دار بنے تھے، سیزن کی دوسری ٹائٹل فتح انہیں بارسلونا اوپن میں فلورین مرگیا کی سنگت میں ملی، تیسرا ٹائٹل اعصام نے اناطالیا اوپن میں روبرٹ لنزسے کی شراکت میں جیتا، چوتھی ٹرافی ہال آف فیم ٹینس چیمپئن شپ میں حاصل کی جس میں ان کے ساتھی راجیو رام تھے۔ جبکہ یکم اکتوبر کو انہوں نے جوناتھن ایلچ کے ہمراہ چینگڈو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز ٹرافی پر قبضہ جماتے ہوئے سیزن میں پانچواں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔