ایشیا ہاکی کپ سپر فورراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا مقابلہ برابر

پاکستان کے محمد رضوان سینئر شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے


Sports Reporter October 19, 2017
ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور راؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کےدرمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا،فوٹو:فائل

ISLAMABAD: ایشیا ہاکی کپ کے سپر فور راؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کےدرمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ گرین شرٹس کی جانب سے واحد گول اعجاز احمد نے کیا۔
بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں گرین شرٹس کی جانب سے اعجاز احمد نے خوبصورت فیلڈ گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی تاہم وقفے کے بعد کورین ٹیم نے گول کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں پاکستان کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے تاہم کامیابی نہ مل سکی اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابری کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔ میچ کے بہترین گول کا ایوارڈ اعجاز احمد کو ملا جبکہ پاکستان کے محمد رضوان سینئر شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ایشیا ہاکی کپ: بھارت سے شکست کے باوجود پاکستان کی سپر فور میں رسائی
واضح رہے کہ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو 3-2 سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے جنوبی کوریا کو مات دی تھی۔ سپر فور راؤنڈ میںدوسرا مقابلہ بھارت اور ملائیشیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |