عمران خان کا مستقبل وزیراعظم نہیں اصغرخان جیسا ہوگا بلاول بھٹوزرداری

پی ٹی آئی کو بھی بیرونی فنڈنگ ملی ہے اور اس فنڈنگ میں اسرائیل کا بھی نام ہے، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک October 19, 2017
عمران خان نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی،بلاول بھٹوزرداری، فوٹو : فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پرویز مشرف کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی ان کا مستقبل وزیراعظم نہیں بلکہ اصغرخان جیسا ہوگا۔

ٹنڈو محمد خان میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ پائیدار جمہوریت کے لئے احتساب نہایت ضروری ہے، نوازشریف و دیگر پر فرد جرم عائد ہونے سے جمہوریت کمزور نہیں ہوگی اور نا ہی یہ جمہوریت کے خلاف کوئی سازش ہے نوازشریف اور ان کے خاندان کے افراد کو چاہئے کہ خود پر لگے الزامات کا جواب دیں اور عدالتوں کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے وزیراعظم بننے کے لئے آئین میں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں پڑے گی جو قومی اسمبلی کا رکن بن سکتا ہے وہ وزیراعظم بھی بن سکتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں

چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو بھی بیرونی فنڈنگ ملی ہے اور اس فنڈنگ میں اسرائیل کا بھی نام ہے، پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کہہ چکے کہ عمران خان نے بھارت سے فنڈ لئے، عمران خان کا مستقبل وزیراعظم بننا نہیں بلکہ ان کا حال اصغر خان جیسا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا وزراخود کہتے ہیں کہ صوبائی بجٹ سےعمران کا بجٹ چلتا ہے، تحریک انصاف کی رہنما عائشہ گلا لئی کے بیان نے ثابت کردیا کہ چیرمین پی ٹی آئی خواتین کے بھی خلاف ہیں، افسوس کی بات ہے کہ کے پی میں خواتین کی تذلیل کا بل پاس ہوا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت نواز شریف کی نااہلی کا انتقام عوام سے لےرہی ہے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کسی سے ذاتی اختلاف نہیں لیکن عمران خان نے ہرموقع پر جمہوریت کے خلاف اقدامات اٹھائے ہمارا ان سے نظریاتی اختلاف ہے، انہوں نےپرویز مشرف کے ساتھ مل کر بھی جمہوریت کے خلاف سازش کی تھی جب کہ 2014 میں جمہوریت پر حملہ ہوا تو عمران خان سب سے آگے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں