نواز شریف کا 22 اکتوبر کو وطن واپسی کا فیصلہ

نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے، ذرائع


ویب ڈیسک October 19, 2017
نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور وہ 22 اکتوبر کی صبح لاہور پہنچیں گے۔

احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف 22 اکتوبر کی صبح لاہور ائیرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے وہ رائیونڈ جائیں گے جب کہ نوازشریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے۔

نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں وہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کریں گے، اجلاس میں احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائی گی جب کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کیمو تھراپی جارہی ہے جب کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں