گورنرسندھ مریم نوازسے ملنے پہنچے تو کسی نے دروازہ ہی نہ کھولا

میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو کچھ دیر بعد گورنر سندھ کے لیے گھر کے دروازے کھل گئے


ویب ڈیسک October 19, 2017
میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو کچھ دیر بعد گورنر سندھ کے لیے گھر کے دروازے کھل گئے- فوٹو: آن لائن

گورنر سندھ محمد زبیر مریم نواز کے سمدھی کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو کسی نے دروازہ ہی نہیں کھولا اور کافی دیر انتظار کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر اسلام آباد میں مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر کے گھر ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کے چوکیدار نے اندر داخلے کی اجازت نہ دی جس پر وہ باہر انتظار کرتے رہے مگر کافی دیر انتظار کے بعد وہ روٹھ کر واپس چلے گئے۔ (ن) لیگی کارکنوں کی بھی گیٹ بند ہونے پر سیکورٹی اہلکاروں سے گرما گرمی ہوئی۔

میڈیا پر خبر نشر ہوئی تو کچھ دیر بعد گورنر سندھ کے لیے گھر کے دروازے کھل گئے، مریم نواز اپنے داماد کے گھر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر برہم بھی ہوئیں اور پیغام دے کر گورنر سندھ کو واپس بلایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں