تھرپارکر 28ویں روز بھی رانی کھیت بیماری سے 9مور ہلاک

ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 156 ہو گئی،دوردرازدیہات میں بھی بیماری پھیل گئی


Nama Nigar August 05, 2012
مٹھی میں ایک شخص موروں کو خوراک کھلارہا ہے ، رانی کھیت وائرس سے سیکڑوں مور ہلاک ہوچکے ہیں ۔ فوٹو ایکسپریس

تھرپارکر میں 28ویں روز بھی رانی کھیت بیماری نے 9موروں کی جان لے لی۔ تا حال بیماری پرقابو پایا نہ جا سکا۔کوئی سرکاری عملہ موروں کو بچانے کے لیے موقع پر نہیں پہنچا۔گائوں ونگر میں ایک، بھاگینوں میں 3 ،دیدا میں 3اور داریڈھڑو میں ایک مور ہلاک ہوگیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 156 ہو گئی ۔

دیگردوردرازدیہات میں بھی بیماری پھیلی ہوئی ہے تاہم رابطے نہ ہونے کے باعث میڈیا تک مکمل معلومات نہیں پہنچ رہی ہیں۔اطلاعات ملی ہیں کہ 1400 سے زائد دیہات میں مور موجود ہیں جہاں رانی کھیت بیماری کے وائرل پہنچ چکے ہیں محکمہ وائلڈ لائف کا عملہ فنڈ اور گاڑیاں نہ ہونے کے باعث دفتروں تک محدود ہو گئے ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے بھی بیماری کے سدباب کے لیے کوئی خصوصی اقدامات نہیں کیے گئے۔این این آئی کے مطابق سندھ بھر میں ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 184ہوگئی جن میں 100سے زائد مور صرف تھر پارکر میں ہلاک ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں