محمد عامر کا ویرات کوہلی کی جانب سے تعریفی کلمات کا خیرمقدم

ویرات کوہلی دنیا کے کسی بھی بولر کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، محمد عامر


Sports Desk October 19, 2017
ویرات کوہلی دنیا کے کسی بھی بولر کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، محمد عامر۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے اپنی بولنگ پر تعریفی کلمات کا خیرمقدم کیا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ کوہلی بلاشبہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں، آپ کو ان کے خلاف بھرپور پلاننگ کے ساتھ جانا پڑتا ہے، اگر آپ ان کو ایک موقع دے دیں تو وہ میچ کا پانسہ پلٹ دیتے ہیں جس طرح انہوں نے ڈھاکا میں منعقدہ ایشیا کپ کے میچ میں کیا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں ان کی بیٹنگ اوسط بہترین ہے اور وہ دنیا کے کسی بھی بولر کو چیلنج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اس لئے میں نے ان کو ہدف بناتے ہوئے پوری توجہ سے بولنگ کی۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی جیسے بیٹسمین کے خلاف اچھی بولنگ کرتے ہوئے ہی آپ اچھے بولر بن سکتے ہیں، ان کی جانب سے تعریفی کلمات پر شکر گزار ہوں، انہوں نے کولکتہ میں مجھے اپنا بیٹ تحفے میں دیا تھا جو میزی زندگی کا ایک یادگارلمحہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوہلی نے محمد عامر کو خطرناک ترین بولر قرار دیدیا

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں ایک پروگرام میں کیے گئے سوال پر محمد عامر کو مشکل ترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ بولرز جن کا میں نے سامنا کیا ہے ان میں محمد عامر کو کھیلنا مشکل رہا، وہ دنیا کے ٹاپ 2 یا 3 مشکل ترین بولرز میں سے ہیں۔ وہ ایسے بولر ہیں جن کے خلاف کھیلتے ہوئے آپ کو اپنی اے کلاس گیم کھیلنا پڑتا ہے ورنہ وہ آپ کی وکٹیں اڑا دے گا، وہ واقعی بہت ہی شاندار بولر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں