زرداری قانون کالعدم ہونے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں منور حسن

عدلیہ کو دبائو میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنے پر مجبور نہ کیا جائے،امیر جماعت اسلامی


Numainda Express August 05, 2012
عدلیہ کو دبائو میں لاکر مرضی کے فیصلے کرنے پر مجبور نہ کیا جائے،امیر جماعت اسلامی۔ فوٹو رائٹرز

BEIJING: امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ زرداری توہین عدالت کے قانون کو کالعدم قراردیئے جانے کو اناکا مسئلہ نہ بنائیں اور عدلیہ کو دبائومیں لاکر مرضی کے فیصلے کرنے پر مجبور نہ کریں، پیپلز پارٹی نے تصادم اور محاذ آرائی کی روش نہ چھوڑی تو عوامی قوت سے عدلیہ کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنا دینگے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے کراچی روانگی سے قبل اپنے بیان میں کیا ۔ سید منورحسن نے کہاکہ اپنی کرپشن کی کمائی کو بچانے کیلیے حکمران ٹولہ عدلیہ سے کھلی جنگ پر اتر آیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ بلاشبہ آئین سازی عوام کے منتخب نمائندوں کا حق ہے لیکن ان نمائندوں کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کو مسمار کرنے کا اختیار نہیں دیاجاسکتا۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان اورکراچی کے حالات کو درست کرنے کے لیے بیرونی مداخلت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اندرونی دشمنوں ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خور ی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مجرموں کی سرپرستی چھوڑکر انہیں قانون کی گرفت میں لانا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں