پنجاب رینجرز کی شکار کیلیے آنے والےعرب شہزادوں کی سیکیورٹی سے معذرت

ہر سال عربی شہزادے شکار کیلیے پاکستان آتے ہیں اور پنجاب کے ضلع بھکر کے تحصیل منکیرہ میں تلور کا شکار کرتے ہیں۔

ہر سال عربی شہزادے شکار کیلیے پاکستان آتے ہیں اور پنجاب کے ضلع بھکر کے تحصیل منکیرہ میں تلور کا شکار کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان رینجرز نے تلور کا شکار کھیلنے کے لیے بھکر آنے والے عربی شہزادوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی ہے۔


پاکستان رینجرز کی جانب سے عربی شہزادوں کو سیکیورٹی دینے سے معذرت کے بعد پنجاب پولیس نے اپنی سیکیورٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ قطراور دیگر ملکوں سے ہر سال عربی شہزادے شکار کیلیے پاکستان آتے ہیں اور پنجاب کے ضلع بھکر کے تحصیل منکیرہ میں تلور کا شکار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اور ابو ظبی کے نائب حکمراں شیخ ہمدان بن راشد المکتوم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ آئندہ چند روز میں پہنچیں گے۔
Load Next Story