امریکی وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے

ریکس ٹیلرسن 20 سے 27 اکتوبر تک پاکستان، بھارت، قطر، سعودی عرب اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔


ویب ڈیسک October 20, 2017
ریکس ٹیلرسن امریکی حکمت عملی کی کامیابی میں پاکستان کے اہم کردار پر بات چیت کریں گے۔ فوٹو: فائل

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اگلے چند روز میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے بتایا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن آج 20 اکتوبر سے پاکستان سمیت مختلف ممالک کا دورے کا آغاز کریں گے۔ ریکس ٹیلرسن 20 سے 27 اکتوبر تک سعودی عرب، قطر، پاکستان، بھارت اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

وزیرخارجہ دورے کا آغاز سعودی عرب سے کریں گے، پھر قطر جائیں گے۔ دورہ اسلام آباد میں ریکس ٹیلرسن پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے اور امریکی نائب صدر مائک پنس اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان ہونے والی مثبت گفتگو کو آگے بڑھائیں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر ناورٹ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، جس کے دوران وہ باہمی تعاون، جنوب ایشیا سے متعلق امریکی حکمت عملی کی کامیابی میں پاکستان کے اہم کردار اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت ہوگی۔'

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں