کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

جرائم پیشہ افراد پولیس اہلکار کو قتل کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کورنگی پولیس

جرائم پیشہ افراد پولیس اہلکار کو قتل کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، کورنگی پولیس. فوٹو: فائل

KARACHI:
کھوکھراپار میں جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔


ایس ایس پی کورنگی کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ملزمان پولیس اہلکار کو قتل کر کے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول اہلکار بلال شریف قائد آباد کا رہائشی اور سعود آباد تھانے میں تعینات تھا ۔ پولیس کے مطابق اہلکار کو منشیات فروش شہزاد کے ساتھیوں نے نشانہ بنایا۔

کراچی کا ضلع کورنگی جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن چکا ہے اور مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور لوٹ مار کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ 2 روز قبل ضلع کورنگی میں لوٹ مار کے 5 واقعات میں 4 افراد زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔
Load Next Story