عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھادی

ہم کراچی سے تعلق رکھنے والے احمد ربانی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے، عمران خان


ویب ڈیسک October 20, 2017
ہم کراچی سے تعلق رکھنے والے احمد ربانی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے، عمران خان۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ میں پاکستانی قیدی کی حالت زار پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تفصیلی مضمون لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ گوانتا ناموبے کی جیل میں قید احمد ربانی کراچی کا رہائشی اورٹیکسی ڈرائیور ہے لیکن پاکستانی حکومت نے احمد ربانی کے لیے آواز نہیں اٹھائی۔



عمران خان نے مضمون میں لکھا کہ احمد ربانی کی کراچی میں اہل خانہ تک بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے، ہم پاکستانی قیدی کی حالت زار پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ عمران خان نے مزید کہا امریکا آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا تو اب ان اصولوں کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |