ریکارڈ ٹمپرنگ کیس ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی
ایف آئی اے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی
KARACHI:
ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔
ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی اسپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث ظفر حجازی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی اور عدالت نے کیس کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
ظفر حجازی نے 249 اے کے تحت بریت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے تاہم بریت کی درخواست پر بھی آج بحث نہ ہو سکی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 466، 471 اور آر ڈبلیو 5(2) پی سی اے 1947 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر شریف خاندان کی چوہدری شوگر ملز سے متعلق سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی) کے ریکارڈ میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے۔