نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام تبدیل

نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔


ویب ڈیسک October 20, 2017
نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کا پروگرام تبدیل کردیا ہے جس کے بعد وہ اب 24 اکتوبر کو واپس پہنچیں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وطن واپسی کے پروگرام میں تبدیلی کردی ہے اور اب وہ 22 کے بجائے 23 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہوں گے اور 24 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ گزشتہ روز احتساب عدالت میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد نواز شریف نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لاہور پہنچیں گے جہاں سے وہ رائیونڈ جائیں گے۔

نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں وہ پارٹی رہنماؤں اور وکلاء سے ملاقات کریں گے، اجلاس میں احتساب عدالت میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائی گی جب کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ نواز شریف وطن واپسی پر عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز لندن میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی کیمو تھراپی جارہی ہے جب کہ احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں