نااہلی کیس حنیف عباسی نے عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھادیئے

عمران خان کی جانب سے موقف میں تبدیلی کی درخواست بھی مسترد کی جائے،درخواست گزار


ویب ڈیسک October 20, 2017
عمران خان نااہلی کیس،حنیف عباسی نے متفرق درخواست دائر کردی،فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منی ٹریل پر مزید اعتراضات اٹھاتے ہوئے متفرق درخواست عدالت عظمیٰ میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان نااہلی کیس کے مدعی حنیف عباسی نے پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی منی ٹریل پر مزید اعترضات پر مبنی ایک اور درخواست دائر کردی ہے۔ متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ عمران خان نے کہا کہ آف شور کمپنی لندن فلیٹ کی فروخت سے بنائی جب کہ فلیٹ کی فروخت کے بعد بھی نیازی سروسز کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز ہوتی رہی۔

یہ خبربھی پڑھیں: نااہلی کیس؛ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی زمین کی دستاویزات طلب کرلیں

درخواست گزار نے عمران خان کی جانب سے موقف میں تبدیلی کی درخواست بھی مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پہلے موقف کو یادداشت اور غلط مشورہ کہنے کا کوئی جواز نہیں، موقف میں تبدیلی کی اجازت دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی ہوگااور قانون کے مطابق موقف میں درکار تبدیلی واضح کرنا ضروری ہے، عمران خان دوسروں پر دیانتدار نہ ہونے کے الزامات لگاتے ہیں لیکن وہ خود راست گوہ اور صادق و امین نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ حنیف عباسی نے عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف غیر قانونی مالی اثاثوں کے الزامات کے تحت سپریم کورٹ میں مقدم دائر رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں