افواہیں بے بنیاد ہیں الیکشن ہرحال میں وقت پرہونگے پرویز اشرف

اے پی سی اعلامیہ کامثبت جواب دینگے، نثارکے جواب کاانتظار ہے: خطاب، ملاقاتیں


Numainda Express March 01, 2013
اے پی سی اعلامیہ کامثبت جواب دینگے، نثارکے جواب کاانتظار ہے: خطاب، ملاقاتیں۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی ہونے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

ہر حال میں الیکشن وقت پرہوں گے، ملکی تاریخ میں پہلی بار پرامن انتقال اقتدار ہو گا۔ وفاقی وزیر خورشید شاہ کی جانب سے اسمبلی کے پانچ سال پورے ہونے پر رخصت ہونے والے اراکین کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کا مستقبل آزادانہ اور شفاف انتخابات میں ہے۔تمام سیاسی جماعتیں انتخابات وقت پر کرانے پر متفق ہیں۔ نگران حکومت سے متعلق تمام فیصلے آئین کے مطابق ہوں گے۔نگران وزیر اعظم سے کے لیے قائد حزب اختلاف کو خط لکھ دیا ہے۔ ان کے جواب کا انتظار ہے۔ توقع ہے کہ اتفاق رائے سے معاملات آگے بڑھیں گے۔ امید ہے کہ نگران حکومت پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

4

دریں اثنا عشائیے میں مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کھانے کے دوران مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعظم کا آمنا سامنا بھی ہوا۔راجہ پرویز اشرف نے مولانا کو اے پی سی کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ اے پی سی اعلامیہ کا مثبت جواب دیں گے۔ دہشگردی کے خاتمہ کے لیے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔ دوسری جانب خورشید شاہ نے اراکین کو اجرک کا تحفہ دیا۔ دریں اثناء وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے کہا ہے کہ روس علاقائی اور عالمی سطح پرامن واستحکام کاذریعہ ہے اورایک بڑھتی ہوئی طاقت ہے۔وہ جمعرات کوویلنٹینا میٹنائنکو کی قیادت میں رشین فیڈریشن کی وفاقی اسمبلی کی کونسل آف فیڈریشن کے وفد سے باتیں کررہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |