پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان خان کو ہٹانے کی درخواست مسترد
آرٹیکل 209 کے تحت معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ
BEIJING:
ہائی کورٹ نے پاناما لیکس میں شامل جسٹس فرخ عرفان خان کو ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاناما لیکس میں ملوث جسٹس فرخ عرفان کو ہٹانے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار ساجن گلزار کا موقف تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کا نام پاناما لیکس میں ہے۔ وہ اپنے اٹھائے گئے حلف کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے، عدالت کے فیصلے تک فاضل جج کو کام کرنے سے روکا جائے۔
جسٹس سید منصور علی شاہ نے دلائل سننے کے بعد درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آرٹیکل 209 کے تحت معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں زیر سماعت ہے، ایسے میں ہم قانون سے بالاتر ہو کر کیس کو سن نہیں سکتے۔