ملک تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا اسی ماہ واپس آئونگامشرف
کرپٹ سیاستدان ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہیں،جیلوں سے نہیں ڈرتا،مقدمات کاسامناکرونگا
سابق صدر پاکستان وسربراہ آل پاکستان مسلم لیگ جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وطن کی پکارپرلبیک کہتے ہوئے اسی ماہ واپس آرہا ہوں۔
ملک کو تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتا،ملک کی بقا شفاف الیکشن اورمضبوط قیادت میں مضمرہے،مفادپرستوں،کرپشن کرنے والوں اورملکی سالمیت کیخلاف کام کرنے والوں کامحاسبہ وقت کاتقاضاہے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صوبائی چیف آرگنائزرآل پاکستان مسلم لیگ مشرف ویلکم بیک آرگنائزیشن پاکستان پیرسید طمطراق شاہی سے فون پربات کرتے ہوئے کیا ۔
پرویز مشرف نے کہا کہ کرپٹ سیاستدان اس ملک کاسب سے بڑامسئلہ ہیں،کراچی سے خیبرتک پھیلی مہنگائی ان کی کرپشن اور بداعمالیوں کانتیجہ ہے جسے قوم بھگت رہی ہے،مارچ کے دوسرے اورتیسرے عشرے کے درمیان پاک سرزمین پرہوںگا،تمام مقدمات کا سامنا کروں گا جیلوں سے نہیں ڈرتا،عدالتوں کا احترام کرتا ہوں،اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کروں گاتومخالفت کرنے والوں کو پچھتاواہوگا۔