کراچی کے جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ میں دہشت گردی کا خدشہ

دہشت گرد کسی بھی وقت اسپتال کے ڈاکٹروں، عملے اور مریضوں کو یرغمال بنا سکتے ہیں، رپورٹ


ویب ڈیسک October 20, 2017
اسپتال میں موجود آکسیجن اور نیوکلیئر پلانٹس پر دھماکے کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکتی ہے، رپورٹ : فوٹو : فائل

حساس اداروں نے کراچی پولیس کو خط میں اطلاع دی ہے کہ جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ہے اور حساس اداروں نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے کراچی پولیس کو خط لکھ کر متنبہ کیا گیا ہے کہ القاعدہ برصغیر نے دونوں اسپتالوں کی ریکی کرلی ہے اور دہشت گرد کسی بھی وقت اسپتال کے ڈاکٹروں، عملے اور مریضوں کو یرغمال بنا سکتے ہیں جب کہ اسپتال میں موجود آکسیجن اور نیوکلیئر پلانٹس پر دھماکے کے ذریعے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی جا سکتی ہے۔

حساس اداروں کی اطلاع کے بعد پولیس اور رینجرز نے دونوں اسپتالوں میں سیکیورٹی سنبھال لی ہے اور نفری میں بھی کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اسپتال میں سرچ آپریشن بھی کیا اور مختلف پوائنٹس پر کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی اور قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر جمال رضا کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور حفاظتی اقدامات بڑھا دیئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں