پنجاب حکومت ٹرانسپیرنسی کے معاہدے پر شدید تحفظات ہیںکائرہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کیخلاف بغض پر مبنی مہم چلائی ہوئی ہے


APP March 01, 2013
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کیخلاف بغض پر مبنی مہم چلائی ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: پیپلزپارٹی نے پنجاب حکومت اور ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے پنجاب حکومت کے منصوبوں کو ابھارنے کے معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

یہ بات یہاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے بتائی۔ انھوں نے کہا کہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل نے پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کیخلاف بغض پر مبنی مہم چلائی ہوئی ہے اور وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہی ہے جس کا اسی کمپنی کے ذریعے منعقد کروائے گئے حالیہ سروے سے بھی پتہ چلتا ہے جو پیپلزپارٹی کی حکومت کے بارے میں تعصب سے کام لیتی اور تنقید کرتی رہی ہے۔

17

انھوں نے کہا کہ عادل گیلانی اکثر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کرتے ر ہے ہیں اور ان کی متعصبانہ سرگرمیوں کے باعث ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا اعتبار بھی مکمل طور پر ختم ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل کے مابین معاہدہ سے ان کے صداقت نامے کھل کر سامنے آگئے ہیں کیونکہ ٹرانسپیرینسی انٹرنیشنل سیاسی جماعت کے اتحادیوں میں سے ایک اتحادی کے طور پر کام کر رہی ہے۔علاوہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری برادران ہمارے اتحادی ہیں ان سے پوری نیک نیتی کیساتھ تعاون جاری رکھیںگے، ایم کیوایم کی اپنی سیاسی حکمت عملی ہے بہت سے اختلافات کے باوجوداکٹھے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں