حکومت ملی تو دہشت گردی کیخلاف جنگ سے نکل جائینگے عمران خان
سونامی کا خوف نہ ہوتا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی ساتھ ہوتیں ، ٹو دی پوائنٹ میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ سے نکل جائیںگے، مسلم لیگ ن نے ہم پر الزامات لگائے ہیں ہم نے نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں اینکرپرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کیا ۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہرصورت میں الیکشن لڑنا ہے ، فخرالدین جی ابراہیم کی موجودگی میں ہم کچھ بہتر محسوس کر رہے ہیں، صدر کے پاس دو عہدے ہیں اس لیے وہ غیرجانبدار نہیں رہ سکتے ۔ شوکت خانم کے انڈوومنٹ فنڈ کی رقم محفوظ ہے اور ہمیں اس سے منافع ہوا ہے ۔ میں نے پریس کانفرنس میں تمام الزامات کا دستاویزات کے ساتھ جواب دیا ہے اور یہ سب کچھ ویب سائٹ پر بھی منتقل ہو رہا ہے ۔ چوہدری نثارکے الزامات کے جواب میں بہت جلد ایک پریس کانفرنس میں ان کے بارے میں حقائق پیش کریں گے ۔
اگر میں کرپشن کی بات کرتا ہوں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بہت ایماندار آدمی ہوں ۔ جو بھی اقتدار میں ہوتا ہے اس کا فرض ہے کہ وہ بتائے کہ اس نے رقم کہاں خرچ کی ، عوام کے ٹیکس کا پیسہ کہاں استعمال کیا ۔ اگر ان کو سونامی کا خوف نہ ہوتا تو ن لیگ اور پیپلزپارٹی ساتھ ساتھ ہوتیں ۔1997ء کے الیکشن میں بھی انہوں نے شوکت خانم کی زکوٰۃ مہم تباہ کر دی تھی اوراب بھی یہی کوشش کی گئی ہے ۔ میں واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف اوورسیز پاکستانیوں کے فنڈز سے چل رہی ہے ۔
عوام دوسری پارٹیوں کے رویے سے تنگ آکر ہمیں فنڈنگ کر رہے ہیں ۔1992ء سے کرکٹ چھوڑ دی تو مختلف سپورٹس ایونٹ کی سپانسرشپس پر گزارا کرتا ہوں ۔ بھارت کی کمپنی گیم پلان ہے جو مجھے سپانسر شپس لے دیتی ہے ۔ میں نے اپنے تمام ٹیکس ریٹرنز کی دستاویز بھی پیش کر دی ہیں ۔ لندن کا اپارٹمنٹ سوا سات کروڑ میں بکا تھا اس کے تمام ثبوت بھی دیدئے ہیں لیکن اب یہ بتائیں کہ رائیونڈ میں انہوں نے غریب عوام کا پیسہ کس حساب میں خرچ کیا ۔
ان کی کرپشن کا ذکر میں نے نہیں کیا بی بی سی نے فلم بنائی اور غیرملکی صحافیوں نے کتابیں لکھی ہیں اور یہ کسی کو عدالت میں نہیں لے کر گئے ۔ اگر باہر کے ملکوں میں کسی پر الزامات لگتے ہیں تو وہ اس کی تحقیقات کرتے ہیں ۔ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گردی کی جنگ سے نکل جائے گی ۔ ہم نے انرجی پلان دیا ہے جس پر عمل کر کے5 سال میں لوڈشیڈنگ مکمل ختم ہو جائے گی ۔