ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا

سلمان مجاہد بلوچ کو تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر پارٹی سے خارج کیا گیا


ویب ڈیسک October 20, 2017
سلمان مجاہد بلوچ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: تنظیمی خلاف ورزی پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابط کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیمی خلاف ورزی پرایم کیوایم (پاکستان) نے سخت ردعمل دیتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کو پارٹی سے خارج کردیا۔ سلمان مجاہد بلوچ ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی ہیں اور وہ این اے 239کیماڑی سے منتخب ہوئے تھے۔

واضح رہے سلمان مجاہد بلوچ نے ایم کیوایم (پاکستان) کو 2 دن قبل شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں