متحدہ کے وفد کی پگاراسے ملاقاتاے پی سی میں شرکت کی دعوت

فنکشنل لیگ سے تعلقات سیاسی نہیں برادرانہ ہیں،رضاہارون،ملاقات کے بعدمیڈیاسے گفتگو


Express Desk/staff Reporter August 05, 2012
کراچی:ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پیر پگار اسے کنگری ہائوس میں ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو ایکسپریس

SRINAGAR: ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کنورنویدجمیل، رضاہارون، وسیم آفتاب ڈاکٹرصغیراحمد،واسع جلیل اوروفاقی وزیربابرخان غوری نے حروں کے روحانی پیشوااورمسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی العمروف پیرپگاراسے ان کی رہائش گاہ راجاہائوس ڈیفنس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیااورالطاف حسین کی جانب سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیتی پیغام پہنچایااورانہیں ایم کیوایم کی جانب سے منعقدہ گول میزکانفرنس اور6اگست کوایم کیوایم کی جانب سے دعوت افطارڈنرمیں شرکت کی بھی دعوت دی۔

ملاقات میں صوبائی وزیرامتیازشیخ اورپیرزادہ یاسربھی موجودتھے۔بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے رضاہارون نے کہاکہ مسلم لیگ فنکشنل اورایم کیوایم کے درمیان تعلقات سیاسی نہیں بلکہ برادرانہ ہیں یہ تعلقات پیرصاحب پگاراکے دورسے قائم ہیں،آج یہاںآنے کامقصدقومی سلامتی کے حوالے سے ایک ایجنڈے پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہیٍ، پاکستان کاآئین بھی یہ کہتاہے کہ نچلی سطح تک اقتدارکی منتقلی کیلیے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔بعدازاںامیتازشیخ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کانمائندہ وفدالطا ف حسین کاپیغام لیکرپیرصاحب کے پاس آیاہے جس کاہم دل کی گہرائیوںسے خیرمقدم کرتے ہیں۔

ملاقات میںملک کی موجودہ سیاسی، اقتصادی،معاشی صورتحال سمیت کراچی میں امن وامان کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال اورحکومت کی کارکردگی پربھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔انھوںنے گول میزکانفرنس کے انعقاد کوسراہتے ہوئے اس میں اپنی بھرپور شرکت کایقین دہانی کرائی۔دریںاثنامتحدہ قومی موومنٹ کے ایک اوروفد نے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ غلام علی محمدمہر ،سکھر کے سابق ناظم ناصر شاہ اورنیشنل پیپلز پارٹی کے رہنمامر تضی جتوئی سے ان کی رہائش گاہوںپرعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں ملک کی سیاسی ، معاشی ، اقتصادی ، صورتحال پر تفصیلی تبادلہ کیا گیا۔وفد نے الطاف حسین کاپیغام پہنچایا اور کہاکہ اس وقت پاکستان کوجوخطرات لاحق ہیں ان سے نمٹنے کے لیے تمام تر سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر وطن عزیز کیلیے سوچنے کا وقت ہے۔اس موقع پرعلی محمد مہر،ناصر شاہ اورمر تضی جتوئی نے ایم کیوایم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم واحدسیاسی جماعت ہے جو پاکستان کو موجود ہ بحرانوں سے نکالنے کیلیے پر عز م ہے اور ایم کیوایم کی یہ کاوش قابل ستائش ہے جسے ہم قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں