رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
چوروں اور ڈاکوؤں کو خیبر پختونخوا میں تبدیلی نظر نہیں آرہی، پرویز خٹک
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہمیں کرپشن سے بھرپور صوبہ دیا گیا تھا لیکن اب صوبے سے رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کیا جارہا ہے۔
سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سوات میں 22 اسمال پاور جنریشن بن گئے ہیں اور امیر مقام تو ہائیڈل جنریشن پلانٹ اور ڈیم میں فرق بھی نہیں کرسکتے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنگلات کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے، سوات کے بالائی علاقوں کو خوبصورت بنایا جائے گا، اس سلسلے میں جلد رقم جاری کی جائے گی، کالام کو بھی ایک ارب 23 کروڑ روپے سے خوبصورت بنایا جارہا ہے لیکن چوروں اور ڈاکوؤں کو یہ تبدیلی نظر نہیں آرہی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپشن سے بھرپور صوبہ دیا گیا تھا، اے این پی نے بے تحاشا کرپشن کی تھی، اب رشوت اور سفارش کے کلچر کو ختم کیا جارہا ہے۔ پولیس کو سیاسی مداخلت سے آزاد کردیا ہے اور تھانوں میں شہریوں پر تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔