افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق

شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی


ویب ڈیسک October 20, 2017
افغان صدر کی دھماکے کی مذمت- فوٹو: افغان میڈیا

افغانستان میں دو مساجد پر خود کش حملوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امام زمان مسجد میں خودکش بمبار نے گھس کر نمازیوں پرفائرنگ شروع کردی اورپھر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

https://twitter.com/MuslimShirzad/status/921389565021212672

کابل دھماکے کے کچھ ہی دیر بعد افغانستان کے صوبے غور کی مسجد میں بھی خودکش حملے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ افغان صدر اشرف غنی نے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں