وقت کا تقاضا ہے سیاسی جماعتیں اورقوم متحد ہوجائےفاروق ستار
منقسم قوم سازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی،مسئلہ بلوچستان سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا، سکھر میں خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کو اندرونی و بیرونی طور پرلاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضا ہے کہ سیاسی جماعتیں اورقوم متحد ہوجائیں، ہماری قوم اس قدر تقسیم ہوچکی ہے کہ اندرونی و بیرونی حملوں اورسازشوں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، حکومت کی کامیابی یا ناکامی کے بحث ومباحثہ کے بجائے ملکی سلامتی کے لیے غور و خوص کرناچاہیے، ملک کو بچانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور اسی لیے گول میز کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ سکھر زون کی جانب سے صحافیوں، تاجروں، سیاسی سماجی تنظیموں اور معززین کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں صورتحال یہ ہے کہ اگرکوئی پیزہ منگواتا ہے تو وہ آدھے گھنٹے میں آجاتا ہے مگرکسی کے گھر یا دکان میں کوئی ڈکیتی کی واردات ہوجائے تو پولیس 2دن کے بعد پہنچتی ہے۔کراچی کی تاجر برادری کی اکثریت بھتہ مافیا کی زیادتیوں سے عاجز و بیزار آکر اپنا کاروبار ترک کرکے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنے پرمجبور ہیں جوکہ انتہائی تشویش کی بات ہے جبکہ اندرون سندھ میں ہندوبرادری کو اغوا، قتل کرنے کے علاوہ ہراساں کیا جا رہا ہے، اس سلسلے کو فوری روکنا ہوگا۔
ملک سے بیروزگاری، غربت اور بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کرنا ہوگا۔ سیاسی لیڈر شپ نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو تجارتی خبروں میں بجلی، پیٹرول، پانی، گیس کی خبریں یومیہ بنیاد پراتارچڑھائو کے ساتھ پیش کی جائینگی۔