سائرہ شہروز کے انکار پر ماورا حسین ”جوانی پھر نہیں آنی 2 “ میں کاسٹ
حمزہ علی عباسی کی جگہ کاسٹ ہونے والے فہد مصطفی نئے کردار میں دکھائی دیں گے۔
اداکارہ سائرہ شہروز کے انکار پر ماورا حسین کو فلم"جوانی پھر نہیں آنی 2 " میں کاسٹ کر لیا گیا۔
فلم "جوانی پھر نہیں آنی" کے سیکوئل میں بھی اسٹار کاسٹ شامل ہے، جس میں ہمایوں سعید، واسع چوہدری اور احمد علی بٹ اپنے پرانے کرداروں میں ہی نظر آئیں گے تاہم حمزہ علی عباسی فلم کی کاسٹ میں شامل نہیں ہیں جب کہ ان کی جگہ کاسٹ ہونے والے فہد مصطفی نئے کردار میں دکھائی دیں گے۔ سائرہ شہروزبھی فلم کی کاسٹ کا حصہ تھی لیکن حالیہ گردش کرتی خبروں کے مطابق ان کی جگہ ماورہ حسین کو فلم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سائرہ شہروز کے کردار کے لیے ہی ماورا حسین کو کاسٹ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس سے خصوصی بات کرتے ہوئے سائرہ شہروز کا کہنا تھا کہ میں نے خود فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ جوکردار مجھے آفر کیا گیا ہے وہ بلکل جاندار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ندیم بیگ کا شمار بہترین ڈائریکٹرز میں ہوتا ہے تاہم کردار نہ پسند آنے کے باعث انہیں انکار کیا جب کہ ہم بہت جلد مستقبل میں ساتھ کام کریں گے۔
سائرہ شہروز نے رواں سال فلم "چلے تھے ساتھ" کے ساتھ فلمی سفر کا آغاز کیا، فلم باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کام نہ کرسکی تاہم ان کی مضبوط اور دل چھو جانے والی پرفارمنس نے انہیں کافی پذیرائی دلوائی جب کہ ادکارہ کی دوسری فلم "پروجیکٹ غازی" کو تکنیکی خرابی کے باعث تاخیرکا سامنا ہے۔
دوسری جانب ماورا حسین کی یہ پہلی پاکستانی فلم ہوگی، وہ اس سے قبل بالی وڈ میں 'صنم تیری قسم' فلم کے ساتھ ڈیبیو کرچکی ہیں جو 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔