عامر خان نے فلم ’’روبوٹ‘‘ کے سیکوئل میں کام کرنے سے کیوں انکار کیا

ہدایت کار شنکر نے فلم ’2.0‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی، مسٹر پرفیکشنسٹ


ویب ڈیسک October 21, 2017
رجنتی کانت کی جگہ اس انڈسٹری میں کوئی بھی نہیں لے سکتا، مسٹر پرفیکشنسٹ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں فلم روبوٹ کے سیکوئل '2.0' میں رجنتی کانت کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔

بالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم روبوٹ کے پہلے سیکوئل میں لیجنڈ اداکار رجنی کانت کی اداکاری کو شائقین نے بے حد سراہا اور فلم کی باکس آفس پر کامیابی کے بعد ہدایت کار شنکر نے فلم کا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تاہم حیران کن طور پر اس میں رجنتی کانت کا رول کسی اور کو آفر کیا گیا اور اس راز سے عامر خان نے حالیہ انٹریو میں پردہ اٹھایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کا کہنا تھا کہ ہدایت کار شنکر نے فلم '2.0' میں کام کرنے کی پیش کش کی اور اکشے کمار نہیں بلکہ رجنتی کانت کا کردار کرنے کے لیے کہا گیا حالانکہ شنکر میرے پسندیدہ ہدایت کار ہیں لیکن میں نے فلم کرنے سے انکار کردیا کیوں کہ رجنتی کانت کی جگہ اس انڈسٹری میں کوئی بھی نہیں لے سکتا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عامر خان کس کی اداکاری سے متاثر؟

عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم '2.0' ایک بلاگ بسٹر فلم ہے اور یہ اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور مجھے رجنتی کانت نے خود کہا کہ ان کی طبیعت اب زیادہ بہتر نہیں رہتی اس لیے یہ کردار عامر خان کو ہی کرنا چاہیے لیکن اس کے باوجود میں نے فلم کرنے سے انکار کیا کیوں کہ میں جب جب آنکھیں بند کرتا ہوں، مجھے اس کردار میں صرف رجنتی کانت ہی نظر آتے ہیں اس لیے میں یہ کردار کبھی بھی نہیں کرسکتا۔

واضح رہے فلم '2.0' میں رجنتی کانت کے ساتھ اکشے کمار اور ایمی جیکسن بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں جب کہ فلم آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں