سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی دبئی سے وطن واپسی میں مزید 10 دن کی تاخیر
وقیر صادق کی واپسی 15 مارچ تک ممکن ہے، ذرائع
اوگرا اسکینڈل کے مرکزی کردار توقیر صادق کی ابوظہبی سے پاکستان واپسی مزید 10 دن تاخیر کا شکار ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق توقیر صادق کے اہل خانہ نے ابوظہبی کی وزارت انصاف کو درخواست دی ہے کہ توقیر صادق کا ویزا منسوخ ہونا اور ڈی پورٹ کرنا یکطرفہ کارروائی ہے، اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے جس پر ابوظہبی کی وزارت انصاف نے توقیر صادق کی حراست میں 10 روز کی توسیع کردی ہے جس کے بعد نیب اور ایف آئی اے ٹیم کے کچھ افسروطن واپس آگئے۔
ذرائع کے مطابق اب توقیر صادق کی واپسی 15 مارچ تک ممکن ہے جبکہ نیب حکام کی جانب سے توقیر صادق کا ویزا بھی منسوخ کرا دیا گیا تھا۔