قائمہ کمیٹی میں آغاز حقوق بلوچستان کی171 خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی سفارش
سی پیک منصوبوں میں ملکی کمپنیوں کو بھی شامل کرنے کی ہدایت
سینیٹ قائمہ کمیٹی مواصلات نے آغاز حقوق بلوچستان کی 171 منظور شدہ اسامیوں پر بھرتیاں نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آغاز حقوق بلوچستان کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کی سفارش کر دی۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر دائود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا، اچکزئی نے کہا کہ پرائیویٹ اداروں کے بجائے محکمانہ کمیٹیوں کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں۔ انھوں نے وزیر مملکت کو ہدایت کی کہ کابینہ کے اگلے اجلاس میں پوسٹل سروسز اور آغاز حقوق بلوچستان کی بھرتیوں اٹھایا جائے، دائود اچکزئی نے کہا کہ مغربی روٹ کو صرف زبانی جمع خرچ تک ہی محدود کر دیا گیا۔
کمیٹی نے چیئرمین این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ خود جا کر کام کا جائزہ لیں اور رپورٹ دیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کو بتایا گیاکہ اسٹیل مل کے1750رٹائر ملازمین کے بقایاجات کا معاملہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں اٹھایا جائے گا، کمیٹی نے اسٹیل مل نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد ملازمین کوفوری بقایا تنخواہوں اور پینشنزکی ادائیگی کی سفارش کر دی۔
اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پاکستان اسٹیل کے 3500 رٹائرڈ ملازمین کی بقایا تنخواہوں اور پراویڈنٹ فنڈز کی عدم ادائیگی کا معاملہ زیر غور لایا گیا، اس موقع پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اسٹیل مل پچھلے 2 سال سے غیر فعال ہے، اس کیلیے فوری بیل آئوٹ پیکیج کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیل مل کے چیف فنانشل آفیسر نے بتایا کہ اسٹیل مل کے ملازمین کی نتخواہوں کی مد میں 380 ملین روپے درکار ہیں، جبکہ سینیٹ کمیٹی قواعد وضوابط و استحقاق کے اجلاس میں سیکریٹری سول ایوی ایشن نے بریفننگ میں بتایا کہ ہر پائلٹ کا لوکل سطح پر6 ماہ بعد میڈیکل کرایا جاتا ہے جبکہ ایئرو میڈیکل بورڈ سے ہر 2 سال بعد میڈیکل کرایا جاتا ہے، میڈیکل بورڈ 4 ممبران پر مشتمل ہوتا ہے، ممبران 2 سال کیلیے منتخب ہوتے ہیں، اجلاس میں 2 استحقاق معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جس میں سیکریٹری سول ایوی ایشن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے کمیٹی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایئرو میڈیکل بورڈکے میکنزم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے راول ڈیم میں مچھلیاں مرنے کے معاملے پر وزارت موسمیاتی تبدیلی اور اسلام آباد انتظامیہ کے بیانات میں تضادات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی کا آئندہ اجلاس راول ڈیم پر طلب کر لیا۔