امریکی جنگی بیڑے میں شامل تمام ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیارے فعال

تمام 51 ایف تھرٹی فائیو جنگی طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون

تمام 51 ایف تھرٹی فائیو جنگی طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے, امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون، فوٹو: رائٹرز

امریکی جنگی بیڑے میں شامل تمام ایف تھرٹی فائیو لڑاکا طیاروں نے دوبارہ پروازیں بھرنا شروع کر دی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق جنگی جہازوں کو گزشتہ ہفتے انجن میں خرابی کے انکشاف کے بعد گراؤنڈ کر دیا گیا تھا جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ تمام 51 ایف تھرٹی فائیو جنگی طیاروں کو پرواز کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایف تھرٹی فائیو طیارہ امریکی وزارت دفاع کے جنگی پروگرام کا اب تک کا سب سے مہنگا منصوبہ ہے ، جس پر تقریباً 400 ارب ڈالر کے اخراجات آئے ہیں۔
Load Next Story