شہبازشریف کا گریڈ ایک سے 16کے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

ہمارے کہنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کا پٹھو ادارہ نیب ہمارے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں لا سکا،شہبازشریف


ویب ڈیسک March 01, 2013
ہم نے اپنے دور حکومت میں شروع کئے گئے تمام منصوبے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کو جانچ پڑتال کے لئے دے دئیے ہیں،شہبازشریف فوٹو : فائل

KARACHI: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے صوبے بھر کے گریڈ 1ایک سے 16 تک کے ایک لاکھ ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے

نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت سوچ وبچارکے بعد عوام کے مفاد میں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں شروع کئے گئے تمام منصوبے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو جانچ پڑتال کے لئے دے دئیے ہیں حتیٰ کہ ہمارے کہنے کے باوجود بھی وفاقی حکومت کا پٹھو ادارہ نیب ہمارے خلاف کوئی ثبوت نہیں لا سکا مگر پھر بھی پورے ملک میں احتساب اور شفافیت کا پیغام دینے کے لئے میٹرو بس، اجالا اور لیپ ٹاپ کے آڈٹ کے لئے خود ٹرانسپرنسی کو درخواست دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں