فیصل آباد میں خاتون نے اسپتال کے باہر بچے کو جنم دے دیا

حاملہ خاتون نے ریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔


ویب ڈیسک October 21, 2017
تاندلیانوالہ اسپتال کی انتظامیہ نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

خاتون کا اسپتال کے باہر بچے کو جنم دینے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے، فیصل آباد میں شازیہ نامی خاتون نے اسپتال کے باہر ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔

پنجاب میں ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کی غفلت و بے حسی کے واقعات پے درپے سامنے آرہے ہیں۔ چند روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے شہر رائے ونڈ میں ڈاکٹرز کی غیر موجودگی کے باعث ایک خاتون کا کھلے آسمان تلے سڑک پر بچے کو جنم دینے کا واقعہ سامنےآیاتھا، لیکن لگتا ہے حکومت نےاس واقعے سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا جب ہی تو ڈاکٹرز اور اسپتال انتظامیہ کی بے حسی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں سڑک پرپیدا ہونے والی بچی ہوں!

فیصل آباد میں ڈاکٹرز کی غفلت، سہولیات کےفقدان اور خون کی کمی کے باعث شازیہ نامی خاتون نے اسپتال کے باہرریسکیو ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ اسپتال میں حاملہ خاتون کو لایا گیا تاہم اسپتال انتظامیہ نے خاتون کو داخل کرنے سے انکار کردیا ۔ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق ڈاکٹرز نے کہا کہ آج اسپتال میں نارمل زچگی کے مریضوں کو داخل نہیں کرسکتے جب کہ اسپتال میں خون کی کمی اور ناقص انتظامات کے باعث خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا۔

خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس نے اسپتال کے باہرایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔ تاہم اب شازیہ کو واپس ٹی ایچ کیو تاندلیانوالہ شفٹ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |