طیاروں میں لیپ ٹاپ پر پابندی کا امکان

طیارے میں لیپ ٹاپ پر پابندی کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں ہوگا


ویب ڈیسک October 22, 2017
طیارے میں لیپ ٹاپ پر پابندی کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں ہوگا فوٹو :فائل

شہری ہوابازی کی بین الاقوامی تنظیم نے طیاروں میں لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے پرپابندی کی تجویز دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اس بات پرغور کررہی ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز میں لیپ ٹاپ ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کردی جائے،اس اقدام کا مقصد لیپ ٹاپ کی بیٹری سے آتشزدگی کے خطرات سے طیارے کو محفوظ بنانا ہے،اس تجویز پر حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں ایوی ایشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے سے ری فیول گاڑی ٹکراگئی

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے دوران پرواز لیپ ٹاپ پرپابندی کی تجویز کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کو آگ لگنے کی وجوہات پر مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے اپنے ملک آنے والی بعض ممالک کی ایئرلائنز پر لیپ ٹاپ ساتھ رکھنے کی پابندی عائد کررکھی ہے تاہم بعض ایئرپورٹس پر پابندی میں نرمی کی گئی ہے۔امریکی حکام نے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر لیپ ٹاپ اور بڑی الیکٹرانک ڈیوائسزکے دوران پرواز استعمال کی اجازت منسوخ کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |