ایم کیوایم اور ن لیگ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا كی سفارشات سے ہٹ كر كيا گيا جسے ايم كيو ايم عوام دشمن سمجھتی ہے، آصف حسنین


Numainda Express/ March 01, 2013
پاکستان بھارت سے 500، تاجکستان ،کرغزستان اور ایران سے 100 ، 100 میگاواٹ بجلی خریدنے کے لئے اقدامات کررہا ہے،احمد مختار فوٹو: اے پی پی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے قومی اسمبلی سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شروع ہوا تو ايم كيو ايم كے ركن قومی اسمبلی آصف حسنين نے نكتہ اعتراض پر كہا كہ پٹروليم مصنوعات كی قيمتوں ميں اضافہ قوم كے ساتھ ظلم ہے، قيمتوں ميں اضافہ اوگرا كی سفارشات سے ہٹ كر كيا گيا جسے ايم كيو ايم عوام دشمن سمجھتی ہے۔ انہوں نے كہا كہ قميتوں كے بارے ميں پارليمانی كميٹی سے مشاورت نہی كی گئی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے اراکین عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانے پر اجلاس سے احتجاجاً واک آؤٹ کر گئے۔


وقفہ سوالات میں ایوان کو پانی و بجلی کے وزیر مملکت تسنیم احمد قریشی نے بتایا کہ حبکو لوڈ پڑنے پر ٹرپ کر گیا تھا جس سے بریک ڈاؤن ہوا، مشرف دور میں 36 گھنٹوں بعد بجلی بحال ہوئی تھی جبکہ ہم نے 8 گھنٹے میں کام کیا، ہمیں شاباش ملنی چاہئے، انہوں نےکہا کہ نیپرا بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے۔


مسلم ليگ (ن) كی شيريں ارشد اجلاس میں نئے صوبے کے قیام کے حوالے سے کہا کہ موجودہ حكومت نے پنجاب ميں نئے صوبے كے قيام كے حوالے سے بہت بڑا ڈرامہ رچايا، موجودہ حكومت نيا صوبہ كيا بنائے گی اس نے تو بہاولپور جانے والی پروازيں اور ٹرين سروس بند كردی ہے جو بہاولپور كے عوام كے ساتھ عوام دشمنی كا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ہی عبدالقادر بلوچ نے كہا كہ اليكشن كميشن جعلی ڈگريوں كے معاملے پر اراكين پارليمنٹ كی توہين كررہا ہے۔


اجلاس میں احمد مختارنے تحریری جواب میں بتایا کہ پاکستان بھارت سے 500، تاجکستان ،کرغزستان اور ایران سے 100 ، 100 میگاواٹ بجلی خریدنے کے لئے اقدامات کررہا ہے، اجلاس اب پیر کو شام 5 بجے ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں