کراچی 31 افراد کے قتل میں ملوث 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار اسلحہ برآمد پولیس

شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے آج بھی 4افراد کو گولیوں کا نشانہ بناکر موت کی نیند سلادیا


ویب ڈیسک March 01, 2013
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے 31افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، ڈی آئی جی ویسٹ پولیس فوٹو: فائل

پولیس نے گلبہار اوررضویہ میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.

ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گلبہار اور رضویہ سوسائٹی سے چار ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیاہے،ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 31افراد کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب شہر میں آج بھی دہشت گردوں نے 4 افراد کی زندگی کے چراغ گل کردیئے، اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں شرپسندوں نے فائرنگ کرکے شفقت کو قتل کردیا جبکہ بلدیہ ٹاؤن میں سیکٹر ایٹ میں نامعلوم سمیت سے فائر کی گئی گولی نے خاتون کی جان لے لی، لیاری کے علاقے سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کی تاحال شناخت نہ ہوسکی، گزشتہ روز طارق روڈ پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا شخص بھی رات گئے دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں