
پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنےمبینہ شوہرعتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ میرا کے کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد کے رخصت ہونے پر کیس پرکارروائی نہ ہوسکی اور میرا کی درخواست پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آؤں گی، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میراشادی شدہ یا نہیں
عدالت میں پیشی کے موقعے پر میرا بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ اس موقع پر میرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش
واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میرا نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں وہ لاس اینجلس میں موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے پروجیکٹ سائن کرلیں۔
Posing with the one & only pic.twitter.com/iqgiLHotKK
— Meera (@TheMeeraJee) August 18, 2017
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔