عام انتخابات میں بہت خون خرابہ نظرآرہا ہے پیرپگارا
دعا ہے کہ عام انتخابات میں خون خرابہ نہ ہو، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائے، پیرپگارا
حروں کے روحانی پیشور پیرصاحب پگارا نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں انہیں بہت خون خرابہ نظرآرہا ہے۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیرپگارا نے کہا کہ دعا ہے کہ عام انتخابات میں خون خرابہ نہ ہو، حکومت کو چاہئے کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر بنائے، سندھ کو ہی دیکھ لیں جہاں محکمہ پولیس میں کتنے جرائم پیشہ افراد بھرتی ہیں اب اگر ان سے کہا جائے کہ امن وامان کی صورتحال کنٹرول کریں تووہ کیسے کریں گے، انہوں نے کہا کہ سیاستدان کہتے ہیں کہ انتخابات کا ہونا ضروری لیکن کیا پاکستان کے مسائل کا حل الیکشن میں ہے، الیکشن سے کیا تبدیلی رونما ہوگی اگربہت ہوا تو 20 سے 30 نئے ارکان پارلیمنٹ میں آجائیں گے۔
پیرصاحب پگارا نے کہا کہ تمام لیگی دھڑوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ ایک ہو اور 2008 کے انتخابات کے بعد چوہدری شجاعت حسین کی بھی چاہتے تھے کہ مسلم لیگ ایک ہوجائے اوراب نوازشریف کی بھی یہی خواہش ہے، انہوں نے کہا اگر2008میں مسلم لیگ ایک ہوجاتی تو پھر اس کا ہی وزیراعظم بنتا کیوں کہ مسلم لیگ بہت بڑی قوت ہے۔