ایل او سی پر رہنے والے شہریوں نے متبادل رہائش مانگ لی

بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت


ویب ڈیسک October 21, 2017
شہید اور زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی آئے روز کی اشتعال انگیزیوں سے پریشان شہریوں نے حکومت سے متبادل رہائش فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کے خلاف شہریوں نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں آزاد کشمیر کے علاقوں بٹل ، عباسپور، نکیال ، درہ شیر خان اور دیگر سیکٹر کے متاثرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل او سی پربھارتی فائرنگ سے شہری شہید، 5 زخمی

متاثرہ شہریوں نے بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بین الاقوامی معاہدے اور قوانین کے مطابق مکمل جنگ بندی کی جائے، سیز فائر معاہدے کے باوجود بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے درجنوں افراد کو شہید اور زخمی کر چکا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایل او سی پر آباد افراد کے لئے متبادل رہائشی منصوبہ شروع کیا جائے اور شہید یا زخمی ہونے والوں کو معقول معاوضہ فراہم کیا جائے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی سطح پر بات کی جائے اور کشمیریوں کا قتل عام بند کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں