چوہدری نثار کا نگراں وزیراعظم کے نام وزیراعظم راجا پرواشرف کو بھیجنے کا فیصلہ

چوہدری نثارعلی خان نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کے دومتفقہ نام منورحسن کے ذریعے عمران خان کو بھی بھجوائیں گے۔

چوہدری نثارعلی خان نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کے دومتفقہ نام منورحسن کے ذریعے عمران خان کو بھی بھجوائیں گے۔ فوٹو: فائل

قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے نگراں وزیراعظم کے لئے تجویز کردہ نام وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔



چوہدری نثار علی خان 2 سے 3 دن میں نگراں وزیر اعظم کے لئے تجویزکردہ نام وزیراعظم راجا پرویز اشرف کوبھیج دیں گے، ذرائع کے مطابق چوہدری نثارعلی خان نگران وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کے دومتفقہ نام امیر جماعت اسلامی سید منورحسن کے ذریعے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو بھی بھجوائیں گے تاکہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنی رائے دے سکیں۔

واضح رہے کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت نگران وزیر اعظم کا انتخاب وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کو مل کر کرنا ہے اوراگر دونوں شخصیات کسی ایک نام پر متفق نہ ہوسکیں تو نگران سیٹ اپ کے قیام کا اختیار چیف الیکشن کمشنر کے پاس چلا جائے گا۔

 

Recommended Stories

Load Next Story