سوشل میڈیا حامیوں کو لاپتہ کیا جارہا ہے نواز شریف

مخالف سیاسی نقطہ نظر کو طاقت کے بل پر کچلنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، سابق وزیراعظم


ویب ڈیسک October 21, 2017
وزارت داخلہ معاملے کا نوٹس لے اور گمشدہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائے، سابق وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے پارٹی کے سوشل میڈیا حامیوں کی گمشدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن میں موجود سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کرنا آزادی اظہار پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا وطن واپسی کا پروگرام تبدیل



نواز شریف نے راولپنڈی سے دو افراد کی گمشدگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر (ن) لیگ کی حمایت کرنے والوں کو گرفتار کیا جارہا ہے، مخالف سیاسی نقطہ نظر کو طاقت کے زور پر کچلنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں کرنے پر تشویش ہے، ہر شخص کو اپنی بات کہنے کا پورا حق ملنا چاہیے۔ نواز شریف نے وزارت داخلہ سے گمشدگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔



علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر منفی پروپگینڈا کرنے والے دو ملزمان کو ہفتے وار چھٹی کی وجہ سے آج عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کو پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ راولپنڈی کے انور عادل اور واجد رسول کے خلاف غیر قانونی مواد کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں