سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا معاملہ آئی سی سی کے سپرد

سرفراز احمد سےاینٹی کرپشن یونٹ کے نمائندوں کی آج رات ملاقات کا امکان ہے


Sports Reporter October 21, 2017
اے سی یو ٹیم مینجمنٹ اور دیگرپلیئرز سے بھی انٹرویوز کرے گا،فوٹو:فائل

پی سی بی نے سرفراز احمد کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا معاملہ آئی سی سی کے سپرد کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کو سٹے بازوں کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا معاملہ آئی سی سی کے حوالے کردیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ الزامات کی مکمل چھان بین کرے گا اوراے سی یو ٹیم مینجمنٹ اور دیگرپلیئرز سے بھی انٹرویوز کرے گا۔

ذرائع کے مطابق سرفراز احمد سےاینٹی کرپشن یونٹ کے نمائندوں کی آج رات ملاقات کا امکان ہے، جب کہ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے قواعدوضوابط کے تحت ہمیں فکسنگ کی پیشکش سے مطلع کیا،اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس معاملے سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں