خاتون کو دھمکی دینے پر سلمان خان کے باڈی گارڈ کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی کی خاتون نےبالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا


ویب ڈیسک October 21, 2017
شیرا نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی شبنم کو نہیں جانتے؛فوٹوفائل

ممبئی سے تعلق رکھنے والی خاتون شبنم نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے باڈی گارڈ شیرا کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی شہر ممبئی کے علاقے باندرا سے تعلق رکھنے والی خاتون شبنم عبدالحمید نے کھار پولیس اسٹیشن میں سلمان خان کے باڈی گارڈ گرمیت سنگھ المعروف شیرا کے خلاف انہیں دھمکانے اور ہراساں کرنے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان ایک اور مشکل میں

بھارتی میڈیا کے مطابق شبنم پچھلے 5 سالوں سے ممبئی میں مقیم ہیں اور سیکیورٹی کمپنی سی ڈبلیو سی انٹرپرائزز کی ڈائریکٹر ہیں، شبنم بگ باس سے باہرنکالے گئے زبیر خان کا کیس دیکھ رہی ہیں۔(زبیر خان نے بگ باس کے گھر سے باہر آتے ہی سلمان خان پر مقدمہ درج کردیا تھا)۔

شبنم نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہیں ایک انجان نمبر سے فون آیا، فون کرنے والے نے اپنا نام شیرا بتایا اور کہا کہ میں سلمان خان کا باڈی گارڈ بات کررہا ہوں ، اس شخص نے مزید کہا کہ''آپ بھائی کو کیوں تکلیف دے رہی ہو، جو بھی ہے آپس میں سیٹل کرلو''، تاہم شبنم نے شیرا کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان کا داؤد ابراہیم کے رشتے دار کو کرارا جواب

بعد ازاں خاتون نے شیراکے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا کہ شیرا نےانہیں کھلے الفاظوں میں دھمکی دی ہے جس کے باعث وہ ہراساں ہوئی ہیں۔ شبنم نےمزید کہا کہ ان کے پاس شیرا کی فون کال کا ریکارڈ موجود ہے جو انہوں نے پولیس اسٹیشن میں ثبوت کے طور پر پیش کیا ہے۔

ممبئی پولیس نے بھارتی پینل کوڈ آئی پی سی کے سیکشن 509 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔دوسری جانب شیرا نے اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی شبنم کو نہیں جانتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں