الیکشن کمیشن کا انتخابی امیدواروں کی اسکروٹنی کیلئے آن لائن سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ

آن لائم سسٹم متعارف ہونے سے امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا، شیر افگن


ویب ڈیسک March 01, 2013
ریٹرننگ افسر کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی کاپی اسکین کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوانی ہوگی جسے سافٹ ویئر کے ذریعے جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ اداروں کو بھیجا جائے گا، شیر افگن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں امیدواروں کی 7 روز میں اسکروٹنی مکمل کرنے کے لئے آن لائن سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں نیب، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، نادرا حکام اورڈائریکٹر جنرل الیکشن شیر افگن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی اسکروٹنی کے لئے ''سینٹرل آٹومیٹڈ آن لائن سسٹم'' متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے سافٹ ویئر الیکشن کمیشن کی اجازت ملنے پر ایک ہفتے میں تیار کرلیا جائے گا۔ شیر افگن نے اجلاس کو بتایا کہ امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا۔

شیر افگن نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کو امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی کاپی اسکین کرکے الیکشن کمیشن کو بھجوانی ہوگی جسے سافٹ ویئر کے ذریعے جانچ پڑتال کے لئے ایف بی آر، اسٹیٹ بینک، نیب اور نادرا کو بھجوایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں